Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی نامزدگی ،92نیوز ایک مرتبہ پھر سب پر بازی لے گیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی نامزدگی ،92نیوز ایک مرتبہ پھر سب پر بازی لے گیا
August 8, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نامزدگی پر 92 نیوز ایک بار پھر سب پر بازی لے گیا ۔ محمود خان کو وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا بنائے جانے کی خبر 92 نیوز نے 3 اگست کو نشر کی تھی ، مرکزی رہنماؤں کی جانب سے محمد عاطف کی نامزدگی کی مخالفت کی خبر بھی  3 اگست کو ہی نشر کی گئی تھی ۔ پرویز خٹک نے بھی عاطف کی بجائے محمود خان کو وزیر اعلٰی بنانے کا مشورہ دیا تھا۔شہرام ترکئی بھی عاطف کو وزیر اعلٰی بنانے کے حق میں تھے۔ اپنے دیکھنے اور پڑھنے والوں کو 92 نیوز نے سب سے پہلے  حقائق سے آگاہ کرنے کی روایت برقرار رکھی اور آئندہ بھی بروقت اور درست خبریں پہنچانے کی روایت جاری رکھے گا۔