Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعلیٰ بزدار چونیاں میں بچوں کے اغوا و قتل کے واقعات پر سخت برہم

وزیراعلیٰ بزدار چونیاں میں بچوں کے اغوا و قتل کے واقعات پر سخت برہم
September 20, 2019
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے چونیاں میں بچوں کے اغوا و قتل کے واقعات پر سخت برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ بازیابی کیلئے جدید انداز سے تفتیش کی جاتی تو اندوہناک واقعہ سے بچا جا سکتا تھا۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس منقعد ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ جن کے بچے اس دنیا سے چلے گئے ان کا دکھ وہی جانتے ہیں، بار بار ایسے واقعات پولیس کی نااہلی اور غفلت کا نتیجہ ہیں، غفلت کوتاہی کے ذمہ داروں کا کڑا احتساب ہو گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جو کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا، کسی نااہل افسر یا اہلکار کو برداشت نہیں کروں گا۔ معطلیاں کافی نہیں بلکہ غفلت برتنے والوں کو ملازمت سے برطرف کیا جائے، انہوں نے بچوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔