Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعلیٰ بزدار سے ملاقات، سابق ناظمین و چیئرمینوں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

وزیراعلیٰ بزدار سے ملاقات، سابق ناظمین و چیئرمینوں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
May 15, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں سابق ناظمین، سابق چیئرمینوں اور اہم شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے متاثرڈی جی خان کی اہم شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہوگئیں، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کی سرکردہ سیاسی شخصیات نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق ناظمین،سابق چیئرمینوں اوراہم شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدارنے کہا کہ پنجاب کا کلچر بدل گیا، پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لانا میرا مشن ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ڈیرہ غازی خان میں شہداکی یاد گارپر حاضری دی، کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود پولیس افسروں اور جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔