Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ نے کےفور منصوبے کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ نے کےفور منصوبے کا افتتاح کر دیا
August 14, 2016
  کراچی(92نیوز)کراچی میں جشن آزادی کا مزہ دوبالا ہوگیا گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ نے پانی کےسب سے بڑے منصوبے کےفور کا افتتاح کردیا مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ منصوبہ2 سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے سپرہائی وے کاٹھور میں فراہمی آب کے سب سے بڑے منصوبے کےفور کا افتتاح کردیا، کےفور سے کراچی کو یومیہ چھبیس کروڑ گیلن پانی  مل سکے گا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا ہےکہ کراچی والوں کی مشکلات سے آگاہ ہوں، کےفور منصوبہ پانی کی قلت پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکہا کہ یوم آزادی پر کےفور کا افتتاح کرکےخوشی ہوئی، منصوبہ دو سال میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ تقریب میں وزیر بلدیات جام خان شورو، ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین،ڈی جی ایف ڈبلیواو میجر جنرل افضل اورڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔