Tuesday, April 30, 2024

وزیراعظم 19 ستمبر کوسعودی عرب کے دورہ پر جائیں گے

وزیراعظم 19 ستمبر کوسعودی عرب  کے دورہ پر جائیں گے
September 13, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان 19 ستمبر کو وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورہ پر جائیں گے۔ وفد میں وزیرخارجہ، مشیر خزانہ، مشیر تجارت شامل ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا تیسرا دورہ سعودی عرب ہو گا جو 2 روز پر مشتمل ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں جہاں سے براہ راست امریکا روانہ ہو جائیں گے۔ وہاں وزیراعظم امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔