Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم ہاؤس کی 49 گاڑیوں میں سے صرف مرسڈیز بینز جیپ فروخت ہوسکی

وزیراعظم ہاؤس کی 49 گاڑیوں میں سے صرف مرسڈیز بینز جیپ فروخت ہوسکی
October 17, 2018
وزیراعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی نیلامی کا دوسرامرحلہ خریداروں کی عدم دلچسپی کی نذر اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ خریداروں کی عدم دلچسپی کی نذر ہو گیا، نیلامی کیلئے پیش 49 س میں سے صرف ایک ہی گاڑی فروخت ہوسکی۔ وزیراعظم ہاوس کی 49 گاڑیوں کی نیلامی  میں  صرف ایک مرسیڈیز بنز جیپ 90 لاکھ  میں ہی نیلام ہوسکی ، راولپنڈی کے رہائشی اسرار احمد نے کامیاب بولی لگائی۔ نیلامی کا آغاز دن 12 بجے سے دوپہر دو بجے تک جاری رہا ، بی ایم ڈبلیو کی بولی 1 کروڑ پچاس لاکھ، بلٹ پروف مرسڈیز گاڑیوں کی بولی 4 کروڑ سے شروع ہوئی ۔ سب سے پہلے86 ماڈل کی ٹیوٹا کرولا کی بولی شروع ہوئی ،لیکن 5 لاکھ سے آگے نہ بڑھ سکی ، انتظامیہ نے خریداروں کا موقف مسترد کردیا  اور کہا گاڑیوں کو مرمت کے بعد نیلامی کے لئے پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم ہاوس کے زیر استعمال گاڑیاں اب  25 اکتوبر کو دوبارہ نیلامی کیلئے پیش  کی جائیں گی ، لیکن اب کی بار جگہ وزیراعظم ہاوس نہیں بلکہ آئی نائن ڈرائی پورٹ ہوگی۔ دوسری جانب  پشاور میں این ایچ اے کی گاڑیوں کی نیلامی کا عمل مکمل ہو گیا ، خیبرپختونخوا ریجن کی 15 گاڑیوں میں  سے 14 نیلام ہوگئیں۔ نیلامی سے خزانے میں 2 کروڑ 53 لاکھ روپے آئینگے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔