Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم ہاؤس کی شاہی بھینسیں بھی نیلام کر دی گئیں

وزیراعظم ہاؤس کی شاہی بھینسیں بھی نیلام کر دی گئیں
September 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) مہنگی گاڑیوں کے بعد وزیراعظم ہاؤس کی شاہی بھینسیں بھی نیلام کر دی گئیں۔ بولی سے پہلے بھینسوں کو خوب نہلا دھلا کر لایا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس کی تین بڑی ، چار چھوٹی بھینسیں  اور ایک بچہ مجموعی طور پر 23 لاکھ 2 ہزار روپے میں فروخت ہوا۔ بولی سے قبل بھینسوں کو نہلا دھلا کر کرلایاگیا تو گاہک پریشان ہو گئے۔ بولے یہ نیلی راوی نسل کی نہیں عام بھینسیں ہیں، یہ دودھ نہیں دیتیں۔ تاہم کسی نے وزیراعظم ہاؤس کے تعلق کی بولی لگائی تو کسی نے نسل دیکھی۔ بولی میں کامیاب قرار پانے والے افراد ساری رقم موقع پر ادا کر کے بھینسیں اپنے ساتھ لے گئے۔ وزیراعظم ہاؤس میں یہ بھینسیں نواز شریف کےدور میں رکھی گئی تھیں۔