Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم ہاؤس نے پرویزمشرف کے بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا

وزیراعظم ہاؤس نے پرویزمشرف کے بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا
December 21, 2016

اسلام آباد(92نیوز)ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے سابق صدر  پرویز مشرف کےبیان کوجھوٹ کا پلندہ قراردیدیا۔ ترجمان کا کہناہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے  پرویزمشرف کو دو میجرجنرل کو ہٹانے کا نہیں کہا تھا۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم ہاوس کے ترجمان نے سابق صدر پرویز مشرف کے  انٹرویو میں دیئے گئے اس بیان کی سختی سے تردید کر دی ہے جس میں پرویز مشرف نے کہا تھا کہ اُن کے اور وزیر اعظم کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدہ ہونا شروع ہوئے، جب وزیراعظم نواز شریف نے دو میجر جنرل کو ہٹانے کو کہا، ترجمان کاکہناہے کہ پرویز مشرف کا یہ بیان من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔ وزیر اعظم اور پرویز مشرف کے درمیان اس طرح کی کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔