Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کے1993سے لےکر2016تک اداکئےگئے ٹیکس کی تفصیلات نائںٹی ٹو نیوز نے حاصل کرلیں

وزیراعظم کے1993سے لےکر2016تک اداکئےگئے ٹیکس کی تفصیلات نائںٹی ٹو نیوز نے حاصل کرلیں
May 16, 2016
اسلام آ باد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف کے 1993 سے لے کر 2016 تک ادا کیے جانے والے تمام ٹیکسز کی تفصیلات 92 نیوز نے حاصل کر لیں۔ تفصیلات کےمطابق نوازشریف نے 1993 سے 2007 تک کل ایک کروڑ چار لاکھ اکیس ہزار روپے ٹیکس ادا کیا ۔ 2009 اور 10 کے دوران 20 لاکھ بارہ ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیا گیا،  اسی دوران وزیر اعظم نے 7 لاکھ 57 ہزار روپے زرعی ٹیکس بھی ادا کیا، 2010 اور گیارہ میں 25 لاکھ روپے کا انکم ٹیکس اور7 لاکھ 38 ہزار زرعی ٹیکس ادا کیا۔ 2012 میں 24 لاکھ  روپے انکم ٹیکس اور 12 لاکھ روپے زرعی ٹیکس ادا کیا، سال 2013 میں 26 لاکھ روپے انکم ٹیکس اور 19 لاکھ  زرعی ٹیکس ادا کیا، 2014وزیر اعظم کی جانب سے  میں 26 لاکھ روپے انکم ٹیکس اور 20 لاکھ زرعی ٹیکس ادا کیا گیا، 2015 میں 21 لاکھ انکم ٹیکس اور 19 لاکھ زرعی ٹیکس ادا کیا، 2016 میں کل 24 لاکھ 98 ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔