Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم کے کزن طارق شفیع کے پانچوں دعوے جے آئی ٹی رپورٹ میں جھوٹے ثابت

وزیراعظم کے کزن طارق شفیع کے پانچوں دعوے جے آئی ٹی رپورٹ میں جھوٹے ثابت
July 10, 2017

اسلام آباد(92نیوز)پاناما کیس کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی نے گلف اسٹیل ملز کے حوالے سے اہم ثبوت حاصل کرلیے آف شور کمپنیوں اور لندن فلیٹس کے معاملے میں مرکزی اہمیت کی حامل ملز سے متعلق ثبوت وزیراعظم کے کزن طارق شفیع کے دعوؤں کے متضاد ہیں۔

تفصیلات کےمطابق آف شور کمپنیوں اور لندن فلیٹس میں مرکزی حیثیت کی حامل دبئی کی گلف اسٹیل ملز کے حوالے سے جے آئی ٹی نہایت اہم ثبوت دبئی کی حکومت سے حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔ جس میں وزیراعظم کے کزن طارق شفیع کے جے آئی ٹی کو دیئے گئے  پانچ بیانات اور دعووں کی نفی کی گئی ہے۔ دبئی کی حکومت کی طرف سے جے آئی ٹی کے سربراہ کو اٹھائیس جون دوہزار سترہ کو لکھے گئے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ ۔ طارق شفیع دبئی میں  ایک بینک کےنو ملین درہم کے نادہندہ ہیں  جس کی ادائیگی کےلیے عدالت کا طارق شفیع کےخلاف  2013کافیصلہ موجود ہے  جس میں انہیں نو فیصد سود کے ساتھ ادائیگی کا حکم دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ 500درہم مقدمے کی فیس کے طورپر بھی ادا کرنے کاحکم دیا گیا۔

۔۔دوسرا سوال کہ کیا طارق شفیع نے گلف اسٹیل کے 25فیصد  شیئر فروخت کیے۔۔اس کا جواب بھی نفی میں دیا گیا ہے  اس لیے ان کی  فروخت سے حاصل ہونے والے بارہ ملین درہم کابھی کوئی وجود نہیں اور نہ ہی کبھی دبئی حکومت کی طرف سے کبھی کوئی تصدیق  کی گی ۔

تیسرا سوال کہ کیا دوہزار ایک اور دو کے درمیان کسی مل کا سکریپ  دبئی سے جدہ بھیجا گیا تو اس کےجواب میں دبئی حکومت کا کہنا تھا کہاکسٹم ریکارڈ کے مطابق  اس دورانیے میں کوئی اسکریپ جدہ نہیں بھجوایاگیا۔

چوتھا سوال کہ کیا1978سے 1981تک طارق شفیع کی طرف سے شہزادہ  فہد بن جاسم  الثانی کو 12ملین درہم ٹرانسفر کیے گئے تو اس حوالے سے بینک ریکارڈ کے مطابق  اس دورانیے میں کوئی رقم ٹرانسفر نہیں کی گئی ۔

پانچواں سوال کیا کہ گلف اسٹیل کے باقی 25فیصد شیئر فروخت کرکے عبداللہ  قائد اہلی نے طارق شفیع کو 12ملین درہم دیے تو بینک ریکارڈ کے مطابق اس کابھی کوئی ثبوت نہیں ملا۔