Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم کے کزن طارق شفیع کی جےآئی ٹی میں پیشی ، تین گھنٹے تک پوچھ کچھ کی گئی

وزیراعظم کے کزن طارق شفیع کی جےآئی ٹی میں پیشی ، تین گھنٹے تک پوچھ کچھ کی گئی
July 2, 2017

اسلام آباد(92نیوز)واجد ضیا کی سربراہی میں جے آئی ٹی کا اجلاس، وزیراعظم کے کزن طارق شفیع سے تین گھنٹے پوچھ گچھ۔ طارق شفیع کا کہنا ہے کہ کوئی دستاویزات جے آئی ٹی کو پیش نہیں کیے۔ عابد شیر علی نے عمران خان کو جمہوریت پر بد نما داغ قرار دیا۔

تفصیلات کےمطابق واجد ضیا کی سربراہی میں جے آئی ٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کے کزن طارق شفیع سے 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ طارق شفیع کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو کوئی دستاویزات پیش نہیں کیں، جے آئی ٹی کی جانب سے پوچھے گئے تمام سوالات کا جواب دیا ہے۔ طارق شفیع جے آئی ٹی کے رویے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر خاموش رہے۔ جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نیب کے سیاہ ترین دور میں نواز شریف پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان جمہوریت پر بدنما داغ ہے۔ ہماری ماوں بہنوں کو سمن جاری ہوئے، ہم بھاگے نہیں سامنا کریں گے، یہ کیسی انکوائری ہے جسکے ترجمان شیخ رشید اور پی ٹی آئی والے ہیں۔

وزیراعظم کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز کل جبکہ حسین نواز منگل کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے۔ جے آئی ٹی نے سوالنامہ تیار کر لیا ہے۔