Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم کے پرانے ساتھی انکا ساتھ چھوڑ چکے ہیں : بابراعوان

وزیراعظم کے پرانے ساتھی انکا ساتھ چھوڑ چکے ہیں : بابراعوان
July 17, 2017

اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پھر حکومت کو نشانہ بنالیا بابر اعوان بولےوزیراعظم کے پرانے ساتھی ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں ۔ مریم گروپ کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے چارج لے لیا شفقت محمود کا کہنا ہےجے آئی ٹی رپورٹ میں نوازشریف کو گھر بھجوانے کا سامان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابقق  تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کہا کہنا ہے حکومت جےآئی ٹی پر اعتراض صرف نظرثانی کی صورت میں کرسکتی تھی جو نہیں کیا گیا اب  صرف ایک اور  جج نے نوازشریف کو نااہل قراردیدیا تو پھر عدالت کی جانب سے بھی گو نواز گو مکمل  ہو جائےگا۔ بابراعوان نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نوازشریف کے پرانے ساتھی ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔  مریم گروپ کی طرف سے کیپٹن صفدر نے چارج لے لیا ہے ۔ بابراعوان کے ساتھ کھڑے نعیم الحق کہاں چپ  رہنے والے تھے نے مورچہ سنبھالا اور حکومت پر تنقید کی بارش کردی۔ بولے سپریم کورٹ کے فیصلے کا اثرآنیوالی نسلوں پر ہو گا ،فیصلے میں ایک شخص کےکردار پرروشنی ڈالی جائیگی جس نے حلف کی خلاف ورزی کی ،ہمیں سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شفقت محمود کو بھی حکومت جاتی دکھائی دے رہی ہے ۔ ان کے مطابق جےآئی ٹی رپورٹ میں نوازشریف کو گھر بھیجنے کا سامان کردیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے امید ظاہر کی ہے کہ ۔سپریم کورٹ اسی ہفتے پاناما کیس کا فیصلہ نمٹا کر نوازشریف کو گھر بھیج دے گی۔