Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر،آج بڑی عدالت لگےگی  

وزیراعظم کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر،آج بڑی عدالت لگےگی  
July 17, 2017

اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ملک کی سب سے بڑی عدالت کے رحم و کرم پرہے آج لگے گی بڑی عدالت۔ تین رکنی بنچ تاریخی مقدمے کی سماعت کرے گا۔ کیا پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کا جادو سر چڑھ کر بولے گا یا حکومتی وکیل موثر دلائل سے عدالت کو قائل کریں گے  ؟؟ یہ دیکھنے کے لئےبس چند گھنٹوں کا انتظار رہ گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والی جے آئی ٹی وزیرعظم اور ان کے خاندان کی کرپشن تو سامنے لے آئی لیکن ن لیگی وزرا نے جس طرح اس رپورٹ کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کی بات کی وہ بھی سب نے دیکھ اور سن لیا  لیکن اب فیصلہ ہوگا ملک کی سب سے بڑی عدالت میں پوری قوم کی نظریں ہیں سپریم کورٹ پر۔ سماعت شروع ہوگی ساڑھے نو بجے ۔ عدالت کو کیسے قائل کرناہےکپتان اور حکومتی وکلا کی ٹیم اپنے دلائل سے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے۔ لیکن جناب حکومت نے تو ایک قدم آگے جانے کی ٹھان رکھی ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں حکومت  نے جےآئی ٹی کی رپورٹ چیلنج کرنےکی تیاری کرلی ہےجےآئی ٹی رپورٹ کے کمزور پہلوؤں کو مد نظررکھتے ہوئے مواد تیار ہے جسے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ حکومتی وزرا رپورٹ پر لفظی تنقید تو خوب ڈنکے کی چوٹ پر کرتے رہےاب دیکھنا یہ ہے کہ حکومتی ٹیم ان الفاظ کے مجموعے کو کس طرح سپریم کورٹ میں پیش کرتی ہے ۔ اس کے لئے انتظاررہ گیا ہے تو بس چند گھنٹوں کا ۔۔