Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کے سچ سے ناک آؤٹ ہونیوالے واک آؤٹ کرگئے : وفاقی وزراء

وزیراعظم کے سچ سے ناک آؤٹ ہونیوالے واک آؤٹ کرگئے : وفاقی وزراء
May 16, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزرا نے پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کے رویئے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم کے سچ سے ناک آؤٹ ہونے والے واک آؤٹ کرگئے  جبکہ خواجہ آصف  کہتے ہیں اب کہانی چل پڑی ہے توبات دور تک جائے گی جبکہ خواجہ سعدرفیق نے تو اپوزیشن کو آگ سے نہ کھیلنے کا پیغام دے دیا ۔ تفصیلات کےمطابق پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزرا بھی وزیر اعظم کی حمایت میں نکل آئے اور اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں۔  وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے جب سچ بیان کیا تو جھوٹ پر اکتفا کرنے والی اپوزیشن واک آؤٹ کرگئی ۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے مخصوص انداز میں چیئرمین تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آف شورکمپنی کے زیادہ بڑے مجرم عمران خان ہیں،  انہوں نے اپنی کمپنی چھپائی اب اُنہیں جواب دینا ہوگا۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تو اپوزیشن کو آگ سے نہ کھیلنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تین چار لوگوں نے پوری اپوزیشن کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔