Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم کے بیانات میں تضاد واضح ہوگیا، ان کے خلاف مواخذہ ہونا چاہیے : طاہر القادری

وزیراعظم کے بیانات میں تضاد واضح ہوگیا، ان کے خلاف مواخذہ ہونا چاہیے : طاہر القادری
December 10, 2016

 لاہور(92نیوز)سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ انہوں نے پانامہ لیکس پر اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُون پڑھ دیا تھا۔ اب غسل ہو رہا ہے پھر جنازہ ہوگا اور دفنا دیا جائے گا  کہنے لگے کہ کمیشن بنا تو پانامہ لیکس کی خود کشی ہو گی جس کا جنازہ بھی ممکن نہیں وزیراعظم کے بیانات میں تضاد واضح ہوگیا ان کے خلاف مواخذہ ہونا چاہیے۔

تفصیلات کےمطابق منہاج یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ وزیراعظم کا وکیل اگر یہ کہے کہ نوازشریف کا قومی اسمبلی میں خطاب سیاسی تھا تو اس سے بڑھ کر قومی اسمبلی کی تضحیک اور نہیں ہو سکتی اس کا مطلب ہے وزیراعظم نے کبھی بھی سچ نہیں بولا۔  انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وکیل نے تضادات قبول کر لیے، اس کا مطلب وہ مجرم ثابت ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سڑکوں پر جانا تحریک انصاف کا حق ہے، ان کے کسی فیصلے پر اعتراض نہیں  تاہم پانامہ لیکس پر انہوں نے اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُون پڑھ دیا تھا  اب تو غسل ہو رہا ہے پھر جنازہ ہوگا اور دفنا دیا جائے گا۔

سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی قانونی جنگ مرتے دم تک لڑیں گے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔  ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اس ملک میں کوئی انتخابات ہیں نہ ہی کوئی جمہوریت  صرف اندھیر نگری اور بادشاہت قائم ہے.