Tuesday, January 31, 2023

وزیراعظم کے بعد وفاقی وزرا نے بھی سادگی اختیار کرکے مثال قائم کردی

وزیراعظم کے بعد وفاقی وزرا نے بھی سادگی اختیار کرکے مثال قائم کردی
اسلام آبا د( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کےبعدوفاقی وزرا  نےبھی  سادگی اختیارکرلی اور عام شہریوں کی طرح  ایئرپورٹ پرقطاروں میں کھڑے نظر آئے۔ گزشتہ حکومتوں  میں جب وی آئی پی کلچرعام تھا تو وزیراعظم سے لیکر وزرا    تک سب کے پروٹوکول میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں شامل ہوتی تھیں ،یوں محسوس ہوتا جیسےحکومتی نمائندہ نہیں بلکہ  کوئی لشکر جنگ لڑنے جارہا ہے ،سکیورٹی بھی ایسی ہوتی تھی کہ عام آدمی تو دورچڑیا بھی پر نہ مار سکتی تھی ۔ عمران خان نے بطور وزیراعظم  قوم سے پہلے خطاب میں سادگی اختیارکرنے کا اعلان کیا  جس پروفاقی وزرا نے بھی عمل درآمد شروع کردیا ، جس کے بعد تصویر منظر عام پر آئی جس میں وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک اور اسپیکرقومی اسمبلی ائیرپورٹ پرعام شہریوں کی طرح  قطار میں کھڑے ہیں۔ اسی طرح وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کو دیگرمسافروں کی طرح  قطار میں لگےاپنی باری کا انتظار کرتے دیکھا گیا۔ عمران خان نے تبدیلی کا نعرہ  لگا کر اور اس پر عملدرآمد کرا کر  ثابت کر دیا کہ ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئےمحمود و ایاز ، نہ کوئی بندہ رہااورنہ کوئی بندہ نواز۔