Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم کےاستعفےکیلئے وکلاء کی ملک بھر میں ہڑتال

وزیراعظم کےاستعفےکیلئے وکلاء کی ملک بھر میں ہڑتال
July 19, 2017

لاہور(92نوز)وزیراعظم نوازشریف کے استعفے کے لئے پاکستان بارکونسل کی کال پرملک بھر کی طرح لاہورکے وکلانے بھی ہڑتال کی اورعدالتوں میں  پیش نہیں ہوئے۔

تفصیلات کےمطابق  لاہورکے وکلا نے وزیراعظم نوازشریف کے استعفے کامطالبہ کرنے کے لئے ہڑتال کی، وکلانے مقدمات کی پیروی نہیں کی، وکلا تنظیموں کی عمارتوں پرسیاہ پرچم بھی لہرائے گئے جبکہ احتجاجی وکلا نے بازوؤں پرسیاہ پٹیاں باندھیں۔

لاہورہائیکورٹ میں صرف فوری اورہنگامی نوعیت کے مقدمات ک سماعت ہوئی،وکلا رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہڑتال کامقصد یہ باورکرانا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد وزیراعظم کے پاس عہدے پررہنے کاکوئی قانونی اوراخلاقی جوازنہیں اس لئے انہیں بلاتاخیرمستعفی ہوجاناچاہے۔ وکلا رہنماؤں نے خبردارکیا کہ وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دیا تواحتجاج کادائرہ کاروسیع کردیا جائے گا۔

وکلا تنظیموں کے فیصلے پرکل وکلا دوبارہفتہ واراحتجاج کریں گے،ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔