وزیراعظم کی ہدایت پر قائم ٹائیگر فورس کا ٹیسٹ رن مکمل

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی ہدایت پر قائم ٹائیگر فورس کا ٹیسٹ رن مکمل ہو گیا۔ آج سے آپریشنل ہو گی۔
ابتدائی طور پر سیالکوٹ میں نوجوانوں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ نوجوانوں کو مساجد اور یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر تعینات کیا گیا ہے۔ فورس کو ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس کا تعاون بھی حاصل ہے۔ مساجد اور یوٹیلیٹی اسٹورزمیں سماجی فاصلے اور حکومتی گائیڈ لائنز کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کا تعاون اور رد عمل قابل ستائش ہے۔ سیالکوٹ سے 20 ہزار سے زائد نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بنے ہیں۔ مرحلہ وار ملک بھر کے نوجوانوں کو مکمل طور پر متحرک کر دیں گے۔