Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کی کراچی آمد کیساتھ ہی میٹھا در کی قسمت جاگ اٹھی

وزیراعظم کی کراچی آمد کیساتھ ہی میٹھا در کی قسمت جاگ اٹھی
August 19, 2016
کراچی(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف کی کراچی آمد کی خبر کیساتھ ہی شہر کے معروف علاقے میٹھادر   کی قسمت جاگ اٹھی۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی کراچی آمد  کے موقع پرمرحوم عبدالستارایدھی کی تعزیت کے لیئے ایدھی ہوم جانے کی  کیا خبر آئی پرانے اور معروف علاقے  میٹھادر   کی قسمت جاگ گئی۔ وزیر اعظم نواز شریف کی  ایدھی ہوم جانے کی خبر ہی حکام کو جگانے کے لئے کافی تھی کچرا کنڈیوں کا نظارا پیش کرتی گلیاں صاف ہونا شروع ہوگئیں۔ شہری کہتے ہیں آج سے اٹھارہ سال قبل جو سڑکیں بنی تھیں اس کے بعد آج اس علاقے میں کچھ کام ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔ آن کے آن میں سڑکیں بھی بننا شروع ہوگئیں لیکن یہاں بھی سندھ حکومت نے  ڈنڈی مارتے ہوئے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کو صرف وقتی پیچنگ پر ٹرخا دیا ۔