وزیراعظم کی چیئرمین سینٹ کیلئے رضا ربانی کی حمایت

اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد میں پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے رضاربانی کی بطور چیئرمین سینیٹ حمایت کا اعلان کر دیا۔ خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین دونوں کے امیدوار نہیں۔
وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کیلئے رضا ربانی کی حمایت کے موقع پر سابق صدر آصف زرداری سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر نے انہیں کھانے کی دعوت نہیں دی مگر انہوں نے آصف زرداری کو کھانے کی دعوت دی مگر وہ نہیں آئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جو فیصلہ گزشتہ روز ہوا اس کو خوشی سے قبول کرتے ہیں۔ رضا ربانی اچھے پارلیمنٹیرین ہیں، سینیٹ کا الیکشن اتفاق رائے سے ہونا چاہئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کون نہیں جانتا سینیٹ کے الیکشن میں روپے پیسے چلتے ہیں۔ الیکشن کا عمل شفاف بنانے کیلئے کمیٹی بنائی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تبدیلی دائمی ہونی چاہئے۔ دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں جانیوالی حکومت نے بھی ہاتھ ملایا۔ ہر قومی ایشو پر متفقہ پالیسی آنی چاہئے۔ پاکستان مزید ٹھوکروں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔