Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کی ایوان میں آمد‘ تمام لیگی ارکان کو حاضری کا حکم دیدیا گیا

وزیراعظم کی ایوان میں آمد‘ تمام لیگی ارکان کو حاضری کا حکم دیدیا گیا
May 14, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے حکومتی ارکان کی عدم موجودگی پر قومی اسمبلی کا کورم باربار ٹوٹنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا اور وزیر پارلیمانی امور سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے لیگی ارکان کو پیر کے اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت بھی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پاناما لیکس پر قومی اسمبلی کا اہم اجلاس ہو رہا ہے جس میں وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے اپوزیشن کے سات سوالوں کے جوابات دینے کا بھی امکان ہے۔ دوسری جانب پاناما لیکس پر پالیسی بیان دینے سے پہلے وزیراعظم نے قومی اسمبلی کا کورم بار بار ٹوٹنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے برہمی کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ پانچ روز میں پانچ بار کورم ٹوٹا۔ حکومت کورم کے لیے درکار 86 ارکان بھی پورے نہ کر سکی۔ انہوں نے اس معاملے پر وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتا ب سے رپورٹ طلب کر لی۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں 185 ممبران ہیں جبکہ اتحادی جماعتوں کو ملا کر یہ تعداد 212 ہو جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ارکان فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے ایوان میں نہیں آتے۔ اسپیکر ایاز صادق بھی اس صورت حال سے وزیراعظم کو آگاہ کر چکے ہیں۔ ادھر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے تمام لیگی ارکان کو ٹیلی فون کیا ہے اور انہیں پیر کو ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔