اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں نیب اور اینٹی کرپشن پنجاب کی کارکردگی کی تعریف کی۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ 31 ماہ میں پنجاب میں محکمہ اینٹی کرپشن نے 220 بلین کی ریکوری کی۔ مسلم لیگ ن کے 10 سال کی نسبت ہم نے 192 بلین کی اراضی واگزار کروائی۔ واگزار کروائی گئی اراضی کی مالیت 2.6 بلین روپے ہے۔
اب تک کے نتائج
سےتحریک انصاف اور مسلم لیگ نواز کے 10 سالہ دورِحکومت میں پنجاب کےمحکمہ
انسدادِ بدعنوانی کی کارکردگی میں فرق نمایاں ہے۔ ن لیگ کے 10 سالہ مایوس
کن دور کےبرعکس ہماری حکومت کےگزشتہ 31 ماہ کےدوران محکمہ انسدادِ
بدعنوانی، پنجاب نےبدعنوان عناصرسے 220 ارب روپےواپس
نکلوائے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں نیب کی کارکردگی میں بھی واضح فرق ہے۔ سنہ 2018 سے 2020 کے دوران نیب نے 484 بلین روپے کی ریکوری کی۔ 1999 سے 2017 کے دوران نیب صرف 290 بلین روپے کی ریکوری کر سکا تھا۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ جب حکومت بغیر رکاوٹ کے احتساب کرتی ہے تو نتائج اچھے آتے ہیں۔