Saturday, January 28, 2023

وزیراعظم کی وادی نیلم میں بس پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت

وزیراعظم کی وادی نیلم میں بس پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت

اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے وادی نیلم میں بس پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے کہتےہیں کہ عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف نے فائرنگ کے واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں سے اظہار افسوس کیا ہے ۔وزیراعظم کا کہناتھا کہ بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول پر جارحیت کر کے معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے۔عالمی  برادری بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت  لائن آف کنٹرول پر جارحیت کر کے مسئلہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہےجبکہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے۔