وزیراعظم کی نواسی نے یونیورسٹی آف لندن سے قانون کی ڈگری حاصل کرلی،مہرالنساکو2میرٹ ایوارڈزبھی دئیے گئے

لاہور(92نیوز)مریم نوازکی بیٹی مہرالنساصفدرنے یونیورسٹی آف لندن سے ایل ایل بی آنرکی ڈگری حاصل کرلی اس موقع پر انہیں دومیرٹ ایوارڈزسے بھی نوازاگیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کی نواسی مہرالنساصفدرنے برطانیہ کی یونیورسٹی آف لندن سے ایل ایل بی آنرزکی ڈگری حاصل کرلی بہترتعلیمی کارکردگی پیش کرنے پرانہیں یونیورسٹی کی جانب سے دومیرٹ ایوارڈز بھی دئیے گئے ہیں مریم نوازبیٹی کی کامیابی پر بے حدخوش ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپر مریم نوازنے اپنے پیغام میں اللہ کاشکراداکرتے ہوئے لکھاکہ انہیں مہرالنساکی والدہ ہونے پرفخر ہے کہ انہوں نے امتیازی نمبروں کے ساتھ قانون کی ڈگری حاصل کی ۔
مریم نے لکھا کہ بیٹی کی کامیابی پر وہ اللہ کے حضورسربسجودہیں ۔