وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرول دو روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپیہ چوالیس پیسے لٹر مہنگا
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں دو روپے فی لٹر اضافے کی منظوری دی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے44پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے اگلے15روز کیلئے ہوگا۔
شہباز گل نے ٹویٹ کیا ہے کہ اوگرا نے پٹرول چھ روپے اور ڈیزل 3روپے44 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی۔ وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافے کی منظوری دے دی،ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ چوالیس پیسے اضافہ کر دیا گیا۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اوگرا نے 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ تجویز کیا تھا۔لیکن وزیراعظم نے صرف 2 روپے فی لیٹر اضافے کی اجازت دی ہے۔ ڈیزل فی لیٹر3 روپے 44پیسے اضافے کی تجویز تھی لیکن صرف ایک روپئیہ چوالیس پیسے اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔ pic.twitter.com/JlxH32hhGJ
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 30, 2021