Wednesday, September 28, 2022

وزیراعظم کی عدم موجودگی‘ اسحاق ڈار کے کندھوں پر اہم ذمہ داریاں آ گئیں

وزیراعظم کی عدم موجودگی‘ اسحاق ڈار کے کندھوں پر اہم ذمہ داریاں آ گئیں
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم اس وقت لندن میں ہیں جہاں منگل کو ان کے دل کا بائی پاس آپریشن ہو گا۔ ان کی عدم موجودگی میں بجٹ کا عمل متاثر ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعظم 30 مئی کو قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت بھی نہیں کر سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی عدم موجودگی میں اسحاق ڈار قومی اقتصادی کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے۔ قومی اقتصادی کونسل اگلے بجٹ کے اہم اہداف کی منظوری دے گی۔ وزیراعظم بجٹ سے قبل کابینہ اجلاس کی صدارت بھی نہیں کر سکیں گے۔ وزیراعظم پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم کی مشاورت سے بجٹ امور کی نگرانی کریں گے۔