Thursday, February 22, 2024

وزیراعظم کی معاشی ٹیم کو بالواستہ ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم کی معاشی ٹیم کو بالواستہ ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت
February 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بالواستہ ٹیکسز کا بوجھ عوام پر سے کم کرنے کے لیے معاشی ٹیم کو اقدامات کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا۔ بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے اورعام آدمی کو ریلیف ‏فراہم کرنے کے حوالے سے ممکنہ اقدامات پرغور کیا گیا۔

اجلاس میں احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ٹارگٹڈسبسڈی کی فراہمی کے ‏حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات کی وجہ سے غریب عوام سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔ موجود حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کا مفاد ہے۔ بالواسطہ ٹیکسزکا بوجھ سب سے زیادہ غریب طبقات پر پڑتا ہے۔ ٹیکسزکا بوجھ کم کرنے پرخصوصی توجہ دی جائے۔

 

اُنہوں نے کہا کہ درآمد شدہ کھانے پینے کی مختلف اشیا پر عائد ٹیکسز میں کمی لانے کے حوالے سے ‏تجاویز پیش کی جائیں، تاکہ عوام بالخصوص غریب اور مڈل کلاس کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔