Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کی شاہ زین بگٹی سے ان کے والد نوابزادہ طلال بگٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیراعظم کی شاہ زین بگٹی سے ان کے والد نوابزادہ طلال بگٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت
May 5, 2015
کوئٹہ (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے نوابزادہ طلال بگٹی کے انتقال پر شاہ زین بگٹی اور دیگر رہنماوں سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک اور صوبائی وزیر ثنااللہ زہری بھی تھے۔ وزیراعظم نے نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کے انتقال پر ان کے بیٹے سے تعزیت کی اور مرحوم طلال اکبر بگٹی کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی جمہوری پارٹی کے سربراہ تھے اور گزشتہ ماہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔