Friday, January 27, 2023

وزیراعظم کی سوئی نادرن اور سدرن گیس کے بورڈز کو فوری ہٹانے کی ہدایت،ذرائع

وزیراعظم کی  سوئی نادرن اور سدرن گیس کے بورڈز کو فوری ہٹانے کی ہدایت،ذرائع
اسلام آباد ( 92 نیوز ) ملک میں سوئی گیس بحران  کے ذمہ داران کے خلاف وزیر اعظم نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے  سوئی نادرن اور سدرن گیس کے بورڈز کو فوری ہٹانے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ گیس بحران کے  ذمہ داران کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا ، عوام کو کسی صورت تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا  کہ عوام کی ترجمان کیلئے حکومت میں آئے ، گیس بحران ایک سنجیدہ مسئلہ ،ہرصورت ختم کیا جائے گا۔