Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کے دورے پر میڈیا اسٹریٹجی پر مشاورت

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کے دورے پر میڈیا اسٹریٹجی پر مشاورت
February 17, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت میڈیا معاونین کا اجلاس ہوا جس میں سعودی ولی عہد کے دورے پر میڈیا اسٹریٹجی پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ، افتخار درانی اور یوسف بیگ مرزا سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں ولی عہد کے دورے پر میڈیا سٹریٹجی پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں ولی عہد کی آمد کے حوالے سے ترتیب دئیے گئے پروگرام کا بھی حتمی جائزہ لیا گیا۔ دورہ ولی عہد کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔