وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی اہم بیٹھک ، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی اہم بیٹھک جاری ہے جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ وزیرخارجہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق پیشرفت پر بریفنگ دینگے ، اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر اور پاک بھارت بارڈر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر سے متعلق خصوصی کمیٹی کی تجاویز کابینہ میں پیش ہوں گی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کابینہ کو کشمیر سے متعلق پش رفت پر بریفنگ دیں گے۔
وزارت مواصلات ایک سال کی کارکردگی پر کابینہ کو بریفنگ دے گی۔