Saturday, July 27, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس،مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں کی منظوری

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس،مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں کی منظوری
January 31, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی جبکہ سینیٹ انتخابات اور امن و امان کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس کابینہ نے چین سمیت مختلف ممالک کے ساتھ ثقافتی اور دیگر معاہدوں کی منظوری دے دی ، کابینہ نے توانائی کمیٹی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کر دی۔ کابینہ اجلاس میں نیشنل فوڈ سیکورٹی پر فیصلہ نہیں ہو سکا ۔
افغان مہاجرین کی پاکستان میں قیام کی مدت جو کہ ختم ہو گئی تھی میں توسیع کی منظوری کا اطلاق فوری ہو گا ۔
کابینہ اجلاس میں سینٹ انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران بلوچستان کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا ۔ جبکہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی مذمت کی گئی ۔