Sunday, September 25, 2022

پاکستان ہر قسم کے خطرات کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ، نیشنل کمانڈ اتھارٹی

پاکستان ہر قسم کے خطرات کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ، نیشنل کمانڈ اتھارٹی

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ہر قسم کے خطرات کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
اجلاس میں وزیر دفاع،وزیر داخلہ،عسکری قیادت اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اتھارٹی کو خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق اجلاس میں پڑوس سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے سمیت جنوبی ایشیاء کے امن کے خلاف اقدامات اور بھارت کی جانب سے ہتھیاروں کے انبار ، بحرہند کی نیوکلیئرائزیشن پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ۔
اجلاس میں کسی بھی بیرونی جارحیت کی شکل میں نیو کلیئر صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا جب کہ بابر کروز میزائل اور ابابیل میزائل کے کامیاب تجربات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔