Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس، سپیکرکی نوازشریف سے طویل ملاقات

وزیراعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس، سپیکرکی نوازشریف سے طویل ملاقات
July 18, 2017

اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف زیرصدارت مشاورتی اجلاس میں سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا، قانونی ماہرین نے پاناما کیس کی سماعت پر بریفنگ بھی دی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی وزیراعظم سے طویل ملاقات کی۔

تفصیلا تکےمطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیراعظم نوازشریف نے کی ۔ اجلاس میں پاناما کیس کے حوالے سے سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا قانونی ماہرین نےوزیراعظم کو پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی وزیراعظم نوازشریف سے طویل ون آن ون ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سردار ایاز صادق نے نواز شریف کو اپوزیشن رہنماؤں سے رابطوں کے حوالے سے بھی اعتماد میں لیا۔