Sunday, October 2, 2022

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس،علاقائی سلامتی پربریفنگ

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس،علاقائی سلامتی پربریفنگ

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی، چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان اور سینئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری خارجہ نے اجلاس میں علاقائی سلامتی بالخصوص مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صور تحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
قومی سلامتی کمیٹی نے باجوڑ ایجنسی میں پاک فوج کی پوسٹ اور کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی اور دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے مذموم کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔