Saturday, October 1, 2022

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، اہم فیصلے

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، اہم فیصلے

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس منقد ہوا ۔ اجلاس میں بلوچستان میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سمیت عسکری اور سول حکام نے شرکت کی جبکہ فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے ذریعے فاٹا کو وسائل مہیا کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔
اجلاس کے شرکا نے عزم کیا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔