Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم کی زیر صدارت بنی گالہ میں اجلاس،عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی زیر صدارت بنی گالہ میں اجلاس،عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت
September 30, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں حکومتی کارکردگی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں ہونے والے اجلاس میں گورنر پنجاب چودھری سرور، فواد چودھری ، شفقت محمود ،نعیم الحق سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے گورنر ہاؤس مری کے کھولنے سے متعلق آگاہ کیا ،ذرائع کے مطابق گورنر چودھری سرور کا کہناتھا کہ وزیراعظم کی ہدایات اور وژن کے مطابق کام کررہے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ  عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے۔