Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس،آرمی چیف کی بھی شرکت

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس،آرمی چیف کی بھی شرکت
July 7, 2017

اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ،اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف جنرل  قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ سیاسی اور عسکری قیادت نے وطن کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ،افغانستان سے انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ وزیراعظم اور آرمی چیف میں ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائیگی بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کیسے پاکستان میں سازشیں کررہی ہےیہ سب دوست ملک دیکھیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کے اجلاس میں اہم فیصلے ہو گئے۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس کے دوران دہشتگردی کےخلاف افواج پاکستان  قانون نافذ کرنےوالے اداروں خفیہ ایجنسیوں اور شہریوں کی دہشتگردی کےخلاف قربانیوں کو سراہا گیا۔ قومی سلامتی ا ور علاقائی تناظر میں خارجہ پالیسی کے امور زیرغور آئے۔

شرکاءنے دہشتگردی کو شکست دینے کےلئے شراکت داروں سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف فرنٹ لائن سٹیٹ کے طور پر بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کی مذمت بھی کی گئی۔ شرکاءنے واضح کیا کہ خطے میں ا من مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل سے جڑا ہے۔۔

اعلامیے کے مطابق یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ۔۔ افغانستان میں امن کےلئے کردار ادا کرتا رہیگا۔۔افغان مفاہمتی عمل ، افغان قیادت میں ہی آگے بڑھنا چاہیے۔۔افغان حکومت کو چاہئے وہ اپنی حدود میں امن کےلئے کوششیں تیز کرے۔

اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ۔پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ ۔آئی ایس آئی  ایم آئی کے سربراہان۔دفاع خزانہ اور داخلہ کے وزرائ۔۔مشیر خارجہ سرتاج اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے بھی شرکت کی۔۔