وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس،100روزہ پلان سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں حکومتی 100 روزہ پلان سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
جناح کنونشن سینٹر میں ہونے والی تقریب سے متعلق بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا۔۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 100 دن میں کیا کھویا کیا پایا ، وزیر اعظم عمران خان نے پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو جناح کنونشن سینٹر میں ہوننے والی تقریب سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو ہاؤسنگ منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا، وزیر اعظم نے جمعرات کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔