اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں راوی اربن ڈویلپمنٹ، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے اور والٹن ایئرپورٹ کی منتقلی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ لاہور کیلئے راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ سماجی اور معاشی لحاظ سے انتہائی اہم ہے۔
وزیراعظم نے لاہور کیلئے راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ انتہائی اہم قرار دے دیا۔ کہتے ہیں منصوبے کی تکمیل سے غیر استعمال شدہ زمین پر معیاری تعمیرات ہونگی۔ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ، روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں راوی اربن ڈویلپمنٹ، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے اور والٹن ایئرپورٹ کی منتقلی کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کم لاگت 3 سے 5 مرلہ گھروں کا منصوبہ ابتداء میں 25 سے 27 اضلاع میں ہوگا۔ حکومت پنجاب زمین فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ابتدائی مرحلے میں سرمایہ فراہم کرے گی۔ تعمیرات سے متعلق نئے تصور کے تحت اس منصوبے کو مکمل کیاجائے گا۔
وزیراعظم عمران خان سے ظہبی گروپ کے وفد سے ملاقات بھی ہوئی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن سہولت دینے کی یقین دہانی کرائی۔