Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ، سعودی ولی عہد کے استقبال کی تیاریوں پر بریفنگ

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ، سعودی ولی عہد کے استقبال کی تیاریوں پر بریفنگ
February 14, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سعودی ولی عہد کے استقبال کی تیاریوں اور سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزراء سمیت ڈی جی آئی ایس پی آر اور وفاقی سیکرٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ وفاقی سیکرٹریز نے وزیر اعظم کو شاہی مہمانوں کی سکیورٹی ،پاکستان میں مصروفیات اور دیگر انتظامات پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم عمران خان  نے کہا کہ معزز مہمان کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا، آج کا پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔ سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کے لیے ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا۔ یہ ہے نیا پاکستان جس کی طرف آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ اجلاس میں مشیر تجارت، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور وزیر اعظم کے معاونین نے بھی شرکت کی۔