Monday, December 11, 2023

وزیراعظم کی زیرصدارت ہاؤسنگ ٹاسک فورس کااجلاس،منصوبے پر پیشرفت پر غور

وزیراعظم کی زیرصدارت ہاؤسنگ ٹاسک فورس کااجلاس،منصوبے پر پیشرفت پر غور
November 22, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان  نے غربت کے خاتمے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ،ہاوسنگ ٹاسک فورس اور قانونی اصلاحات سے متعلق امور پر اجلاسوں کی صدارت کی ۔ ہاؤسنگ ٹاسک فورس اجلاس میں چاروں صوبوں کے نمائندے شریک ہوئے ، وفاقی وزیر ہاوسنگ نے  وزیراعظم کو منصوبے میں پیش رفت  اور ہاوسنگ پراجیکٹ کے تحت اب تک موصول ہونے والی درخواستوں پر بریفنگ دی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا کہ ہاؤسنگ منصوبہ حکومت کا سب سے اہم منصوبہ ہے اس سے سرمایہ کاری بڑھے گی۔ وزیر اعظم کی صدارت اجلاس  میں بے نظر انکم سپورٹ پروگرام اور غربت میں کمی سے متعلق اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ وزیراعظم نے چین اور ملائشیاء کے ماڈلز سے آگاہ کیا ۔ غربت کے خاتمے سے متعلق قومی پالیسی پر مشاورت کی گئی ،وزیر اعظم پالیسی قوم کے سامنے رکھیں گے ۔ اقتصادی امور سے متعلق اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف سے مذاکرات پر بریفنگ دی۔ ملکی  اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے  خزانہ حکام کو  قومی مجموعی مالیاتی حکمت عملی کو بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم کو وفاقی وزیر اور پارلیمانی سیکرٹری  وزارت قانون ملیکہ بخاری نے ناداروں اور کمزور طبقوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے قانونی معاونت، وراثت میں حق کے حصول سمیت خواتین کے دیگر حقوق کے تحفظ پر بریفنگ دی  ۔ بیرون ممالک سے دوطرفہ قانونی معاونت کے معاہدوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی غرض میوچل لیگل اسسٹنس بل پر پیش رفت رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا ۔