Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیراعظم کی زیرصدارت گیس بحران، اوور بلنگ بارے آجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیرصدارت گیس بحران، اوور بلنگ بارے آجلاس آج ہوگا
February 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت گیس بحران اور  اوور بلنگ سے متعلق آجلاس آج ہوگا۔ دوسری جانب ایل این جی ٹرمینلز کی غلط زون میں تعمیر کا خمیازہ عوام اور معیشت کو اٹھانا پڑ گیا، گیس کا حالیہ بحران ایل این جی کارگو کی آمد رکنے پر پیدا ہوا ۔ آر ایل این جی سپلائی میں 400ملین کیوبک فٹ کی کمی  درپیش ہے جب کہ  آج گیس شارٹیج 780ملین کیوبک فٹ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہوگا، جس میں چھ نکاتی ایجنڈےپر غور کیا جائے گا۔ اجلاس کے ایجندے میں  گوادر بندرگاہ فری زون کیلئے ضروری استثنیٰ اور پی آئی اے کے لئے مالی معاونت کی منظوری شامل ہے ۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں  فصل خریف 2019کے لئے کپاس کی پیداوار بڑھانے کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔