Saturday, July 27, 2024

وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کااعلیٰ سطحی اجلاس،حکومتی کارکردگی پرغور

وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کااعلیٰ سطحی اجلاس،حکومتی کارکردگی پرغور
October 2, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں حکومتی کارکردگی سے متعلق امور پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں حکومت کے 100روزہ پلان پر پیشرفت کا جائزہ  لیا گیا جب کہ پارتی منشورپر عملدرآمد سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کو معاشی امن وامان اور نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ بھی دی گئی ۔ دوسری جانب کپتان کی ٹیم کی ففٹی مکمل ہونے کے قریب ہے ، وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کا امکان ہے ۔ ناراض محمد میاں سومرو سےبھی معاملات طےپا گئے  ، میاں محمد سومرو کو بھی وفاقی وزیر بنایا جائے گا جبکہ 5سے 6 نئے وزرا کا رواں ہفتے ہی حلف اٹھانے کا امکان ہے ۔