وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ مساجد میں نمازتراویح سےمتعلق جاری ہونے والے 20 نکاتی اعلامیے پر بحث ہوگی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء، مشیر صحت، این ڈی ایم اے اور عسکری حکام شریک ہونگے۔ این سی سی اجلاس میں عسکری حکام بھی شریک ہونگے۔