Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس ،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی قائم کردی

وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس ،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی قائم کردی
August 15, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف  کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں داخلی سلامتی اور بارڈر منیجمنٹ کے لئے سول اور آرمڈ فورسز کے انتیس نئے ونگز بنانے کا فیصلہ  کیا گیا جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے  کمیٹی قائم کردی گئی۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف،وزیر داخلہ،وزیر خزانہ ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی۔ پاکستان میں متحرک غیر ملکی ایجنسیوں کے سانحہ کوئٹہ میں ملو ث ہونے کی رپورٹس کا جائزہ کیا گیا۔وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی  کہ سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جلد اس حوالے سے اہم انکشافات ہونگے۔ اعلامیہ کے مطابق داخلی سلامتی اور بارڈر منیجمنٹ کے لئے سول اور آرمڈ فورسز کے 29 نئے ونگز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل  ناصر جنجوعہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد  کی کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔ کمیٹی میں سیکرٹری داخلہ ڈی جی نیکٹا ، چاروں صوبوں کئے چیف سیکرٹریز ، اور آئی جیز شامل ہونگے۔ پی ایم آفس کے ایڈیشنل سیکرٹیرز بھی ممبر ہونگے ۔ کمیٹی کو ہر ایجنسی کے نمائندے معاونت فراہم کریں گے جبکہ ڈی جی  ملٹری آپریشن فوج کی نمائندگی کریں گے ۔ دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کیلئے سخت اقدامات  کرنے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میںُ سائبر کرائم بل بھی کا جائزہ لیا گیا۔