Sunday, September 15, 2024

وزیراعظم کی خیبر پختونخوا حکومت کو کےپی صحت پلس پروگرام پر مبارکباد

وزیراعظم کی خیبر پختونخوا حکومت کو کےپی صحت پلس پروگرام پر مبارکباد
July 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کو کےپی صحت پلس پروگرام پر مبارک باد دی۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ، کےپی صحت پلس پروگرام کے تحت 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد مریضوں نے مفت علاج کرایا، یہ وہ پاکستان ہے جس کا وژن علامہ اقبال اور قائد اعظم نے دیا تھا۔