وزیراعظم کی بہترین پالیسیوں کی بدولت برآمدات کا شعبہ نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے، شہباز گل
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ، وزیراعظم عمران خان کی بہترین پالیسیوں کی بدولت برآمدات کا شعبہ نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے۔
شہباز گل نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ، مالی سال 2021 میں امریکا کیلئے برآمدات 39 فیصد اضافے سے 5.2 ارب ڈالر ہوگئیں۔
2021 میں بینکوں کی آٹو فنانسنگ41 فیصد اضافے کیساتھ پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح 297.5 ارب روپے پر پہنچ گئی ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 6, 2021
ایک جانب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،کاروبار اور معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں آرہی ہیں،دوسری جانب سیاسی لکی ایرانی سرکس سے کرپٹ اپوزیشن عوام کے منورنجن میں مصروف ہے
انہوں نے لکھا کہ، تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا کو برآمدات 5ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔2021 میں بینکوں کی آٹو فنانسنگ 41 فیصد اضافے کیساتھ پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح 297.5 ارب روپے پر پہنچ گئی ہے۔