Monday, August 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

وزیراعظم کی بہترین پالیسیوں کی بدولت برآمدات کا شعبہ نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے، شہباز گل

وزیراعظم کی بہترین پالیسیوں کی بدولت برآمدات کا شعبہ نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے، شہباز گل
July 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ‏معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ، وزیراعظم عمران خان کی بہترین پالیسیوں کی بدولت برآمدات کا شعبہ نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے۔

شہباز گل نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ، مالی سال 2021 میں امریکا کیلئے برآمدات 39 فیصد اضافے سے 5.2 ارب ڈالر ہوگئیں۔

انہوں نے لکھا کہ، تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا کو برآمدات 5ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔2021 میں بینکوں کی آٹو فنانسنگ 41 فیصد اضافے کیساتھ پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح 297.5 ارب روپے پر پہنچ گئی ہے۔