Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بڑے ڈاکوؤں سے ڈیل کرنے والی قوم تباہ ہوجاتی ہے، وزیراعظم عمران خان

بڑے ڈاکوؤں سے ڈیل کرنے والی قوم تباہ ہوجاتی ہے، وزیراعظم عمران خان
December 11, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمرا ن خان کا کہنا ہے کہ ملک کا پیسہ چوری کرنے والوں کے سوا ہرکسی سے بات ہوسکتی ہے۔

میانوالی میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اورسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کےبعد وزیراعظم نے ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ کوئی لیفٹ  سے ہویا رائٹ سے ملک کی خاطربلوچستان اور وزیرستان کے ناراض لوگوں سے بات ہوسکتی ہے۔

وزیراعظم نے ایک بارپھراپنے اس عزم کودہرایاکہ لوٹ مارکرنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔

مہنگائی سے پریشان عوام کو نوید سناتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ تین چارماہ میں حالات کافی بہترہوجائیں گے۔ پوری دنیا میں مہنگائی ہے، پاکستان ابھی تک سستا ترین ملک ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کسی کی غلامی نہیں کرے گا اوراپنے پاؤں پرکھڑاہوگا، اس سے پہلے وزیراعظم نےمیانوالی کے لیے کئی منصوبوں کے افتتاح اورسنگ بنیاد رکھنے کے لیے تختیوں کی نقاب  کشائی بھی کی۔